1
/
of
1
Kashif Publications
گفتگو 15 — روح کی حقیقت کیا ہے؟
گفتگو 15 — روح کی حقیقت کیا ہے؟
Regular price
Rs.600.00 PKR
Regular price
Rs.860.00 PKR
Sale price
Rs.600.00 PKR
Quantity
Couldn't load pickup availability
Share
حضرت واصف علی واصف کی مجالسِ گفتگو کے منتخب سوال و جواب پر مشتمل سلسلے کا حصہ نمبر 15۔
گفتگو 15 — سوالات کی فہرست
نشست 1
- اگرملناوہی ہے جو مقدر میں ہے تو پھر محنت کیوں کریں؟
- کیا ہمیں کسر نفسی سے خود کو گناہ گار کہناچاہیے؟
- اگرسب کچھ کوشش سے ملناہے تو پھر توکل کا مقام کیاہے؟
- اگرچہ حالات اچھے ہیں لیکن دل گرفت میں آگیاہے توکیاکریں؟ (2)
نشست 2
- روح کی حقیقت کیاہے؟
- روح کا با پ بیٹاتونہیں ہوتا ہے تو کیا رُوح کا ساتھی ہوتاہے؟
- اس جسمانی ا تّصال کے نہ ہونے کے پس منظر میں ہم پیر ومرید کے ظاہری رشتے کی وضاحت کیسے کریں گے؟
- عہد ِ الست کیاہے؟
- حضرت سلیمان ں کے واقعے میں الکتاب کا ذکرہے تو اس واقعے میں کتاب کو کون سی مراد ہے اور علم سے کیامراد ہے؟
- یہ “کن فیکون” کا جو علم ہے کیایہ قرآن یا توریت کے علاوہ ہے؟
- کیاروحانی علم سیکھنے سے مل سکتاہے؟
- کیاحضرت اویس قرنی ؓ کو حضور پاک ا کا دیدار ہواتھا؟
- کیایہ ممکن ہے کہ حضور پاک ا کو دیکھے بغیر عشق ہوجائے؟
- محبت عطاتو ہے لیکن اس میں کوشش کا تو کچھ دخل نہیں ہوگا؟
- کچھ لوگوں کاکہناہے کہ یہ ایک ہی اسم اعظم ہے جسے ا سم اعظم کہاجاتا ہے اورکچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہرزمانے کے لیے الگ اسم اعظم ہے؟
- لوگوں کو یہ شوق کیوں ہوتا ہے کہ ہم آسانی سے اسم اعظم حاصل کریں۔ (3 )
نشست 3
- کیاپیر اورمرید میں کسی اختلاف رائے کی گنجائش ہے؟
- اگرکسی کو شریعت کے لحاظ سے اختلاف ہے تو مرشد کو چاہیے کہ اس کی اصلاح کردیں۔
- اگرکسی کا پیر انتقال کرجائے تو کیا دوسرا پیر بناناجائز ہے؟
- کیابزرگوں کے مرتبے مختلف ہوتے ہیں؟
- کیاکوئی سلسلۂ طریقت دوسرے سلسلے پر فوقیت رکھتا ہے؟
- فیض کسے کہاجاتا ہے؟
- کیاصاحب ِ مزار کسی کا استقبال کرنے کے لیے مزاسے باہر آسکتے ہیں؟
- کیاصاحب ِقبر کسی آنے والے کو متاثر نہیں کرسکتے؟
- علم حاصل کرنے کے شوق کا طریقہ کیاہے؟
- کسی اہل علم کو دیکھ کر جذبہ تو پیداہوسکتاہے۔
- سر انسان کی بہت سی آرزؤئیں ناتمام بھی رہ جاتی ہیں؟
- حقوق العباد کیاہیں؟
- دنیاوی ضرورتیں انسان کو مجبور کردیتی ہیں کہ وہ مزار پر جا کر ان کا حل مانگیں۔ (4)
نشست 4
- کہنے والے کہتے ہیں کہ خون کی زکٰوۃ ہوتی ہے۔
- اچھے یابرے حالات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں اورہرچیز جو ہے وہ لوح محفوظ میں ہے تو پھر دعا کی کیاحیثیت ہے؟
- یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ انسان اپنی مرضی سے چیزیں چھوڑدے؟
- کہتے ہیں کہ جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہوتافرد ٹھیک نہیں ہوگا؟
- جب کوئی حکمران فرد کے طور پراصلاح کرتا ہے تو وہ عارضی ہوتی ہے توا صل اصلاح کیسے ہوتی ہے؟
- کیا ایسا ممکن ہے کہ ایسا شخص آجائے جو صحیح معنوں میں امیرالمؤمنین بھی ہو اورحکمران بھی ہو؟
- اولی الامر کون ہوتا ہے؟
- کیاغاصب کے خلا ف خروج ہوناچاہیے؟
- کسی شخص میں کیا خصوصیت ہوکہ ہم اسے اپنا مرشد بنالیں؟
- کیامرشد روحانی رہنمائی کے لیے ضروری ہے؟
- جو بزرگ دنیا میں نہیں ہیں کیا ان سے رابطہ کیاجاسکتا ہے؟
- اس زمانے میں ہم کیا کریں جب کہ شر کی قوت بلند ہے اور خیر کی قوت کم ہے؟
- اللہ کی بے نیازی کی سمجھ نہیں آتی۔
- جب فرشتوں نے اللہ سے کہا کہ انسان کو پیدا نہ کروکیونکہ یہ خون خرابہ کرے گا تو کیافرشتوں کو غیب کا عل تھا؟ اور غیب کیاہوتا ہے؟
- یہ جو اولی الامر کے لیے کہتے ہیں کہ وہ لائق ہو، نیک ہو، حکومت چلانا جانتاہوں اتنی ساری خصوصیات ایک آدمی میں کیسے ہوسکتی ہیں؟
- اگر جواب دہ صرف اللہ ہی کوہونا ہے تو پھر جمہوریت میں تو لوگوں کو جواب دینا پڑتا ہے۔
- کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ حق پر سمجھوتہ کرنے سے ہمارے اندر وہ طاقت کمزور ہوگئی ہے۔
- جس طرح دوسرے خوف ہیں اس طرح مجھے لوگوں کی تنقید کا بڑا خوف رہتا ہے۔
- نادان دوست اوردانادشمن میں کیا فرق ہے؟
- کیاامام عالی مقام نے کربلا سے واپسی کی کوشش کی تھی؟ تو وہ کیاکسی مصلحت کے تحت تھی؟
- کیاطاقت والے حکمران کو اللہ کی مرضی سمجھ کے قبول کرلینا چاہیے؟
- جن کافروں کے اعمال اچھے ہیں کیاوہ جنت میں جائیں گے؟ (5 )
نشست 5
- کوئی ایسا عمل بتادیں کہ دنیاوی اوردینی طور پر آسانی اور آسودگی مل جائے
- اللہ تعالیٰ کی یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ جو اس نے قرآن میں فرمائی ہے کہ میرے پتھروں سے نہریں نکلتی ہیں اوریہ کہ انسان اور پتھر جہنم کا ایندھن بنیں گے؟
- کیا ولی پیدائشی طور پر ہوتے ہیں یا کسی پراسیس سے گزرنے کے بعد بنتے ہیں؟
- اگر کسی سے محبت ہو تو اس کے ساتھ کہاں تک Liberty؟ لی جاسکتی ہے؟
- ایسی صورت میں اقبال ؒ کے“شکوہ” کا کیامقام ہے؟
- ایک غیر مرئی آواز سن کر دل بند ہوتا ہے اورسانس رکتی ہوئی محسوس ہوتی ہے، تواس آواز کو کیا کہاجاسکتا ہے؟
- فقیری کے یہ جو فارمولے بنے پڑے ہیں ان کا کیاکریں؟
- تو یہ جو درد ہے کیا یہ بھی عنایت ہے؟
- کیاخواہش کو Curb کرنا چاہیے؟
- یہاںپر ہم سوال کرکے آپ سے جواب پالیتے ہیں، ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب آپ نہ ہوں پھر سوال ہو اور پھر بھی جواب ملے اوراُسی آواز میں ملے، تو کیا ہم اُس کوسچا جانیں؟
- شکر کا جو احساس ہے وہ کیسے اداہوناچاہیے؟
ان سوالات کے جوابات گفتگو 15 میں پڑھیے۔
