Skip to product information
1 of 1

Kashif Publications

گفتگو 10 — لوگ جھگڑا کیوں کرتے ہیں؟

گفتگو 10 — لوگ جھگڑا کیوں کرتے ہیں؟

Regular price Rs.600.00 PKR
Regular price Rs.1,000.00 PKR Sale price Rs.600.00 PKR
Sale Sold out
Quantity

حضرت واصف علی واصف کی مجالسِ گفتگو کے منتخب سوال و جواب پر مشتمل سلسلے کا حصہ نمبر 10۔

گفتگو 10 — سوالات کی فہرست

نشست 1

  1. حسد اور شک کیاہے؟
  2. میں اپنی معروف عبادت کے علاوہ اللہ تعالیٰ سے بات کرنے کی کوشش کرتاہوں اورکوشش کرتاہوں کہ کوئی دنیاوی غرض نہ ہو، اس کے لیے کوئی رہنامئی فرمائیں۔
  3. لوگ جھگڑاکیوں کرتے ہیں؟
  4. نفس اورروح کے بارے میں ذراتفصیل سے وضاحت فرمادیں۔
  5. حاسد کی نظر سے کیسے بچنا چاہیے؟
  6. آپ کہتے ہیں کہ سوال کروتوہمارا ذہن خالی ہوتا ہے، اس میں سوال ہی کوئی نہیں ہوتا، ہم مصنوعی سوال کیا کرین؟
  7. میری ایک تجویز ہے کہ آدھا گھنٹہ آپ کسی موضوع پر لیکچر دیں اورپھر سوالوں کے جواب دیاکریں؟
  8. میں ذکر کرناچاہتاہوں جیسا کہ آپ نے فرمایا ہے مگر رکاوٹ آجاتی ہے۔
  9. کیانماز میں آمین بلندکہنی چاہیے؟
  10. آج کل اخباروں میں آتا ہے کہ 2015ء میں قیامت آنے والی ہے؟ (2)

نشست 2

  1. درودشریف پڑھنے سے ہمارے بزرگوں کی حالت کچھ اورہواکرتی تھی لیکن ہماری قلبی حالت میں کوئی تبدیلی پیدانہیں ہوتی۔اس کی کیا وجہ ہے اوراس کا کیا حل یا علاج ہے؟ (3)

نشست 3

  1. سر عرض یہ ہے کہ “خیال” کہاں سے آتا ہے؟
  2. جس طرح اچھا خیال آتا ہے تواس برے زمانے میں برے خیال بھی آجاتے ہیں، پھر ہم کیا کریں؟
  3. اچھے اوربرے خیال کے علاوہ کیا دنیا میں ایسے لوگ بھی ہیں جن کا کوئی خیال نہیں ہوتا یا ان کا خیال صرف مال کی طرف ہوتا ہے؟
  4. سر کچھ لوگوں کی نیچر آف جاب ایسی ہوتی ہے کہ وہ صبح سے رات بارہ بجے تک کام کرتے رہتے ہیں تو کیا وہ بد آدمی سے بہتر ہوتے ہیں؟
  5. یہ جو نیند ہے باعث رحمت بھی ہے اور باعث زحمت بھی ہے تو پھر مکینیکل لائف والے کاکیامعاملہ ہو گا؟
  6. کیاخیال کی لہریں ہوتی ہیں جو ہروقت گزرتی رہتی ہیں اورہم وصول کرتے رہتے ہیں؟
  7. سر کبھی کبھی خیالات میں بے چینی اورمایوسی کی کیفیت پیداہوجاتی ہے اوریہ کیفیت اپنے بس میں نہیں ہوتی ہے؟
  8. بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی کوئی ناپسندیدہ خیال ذہن میں آجاتا ہے؟
  9. ہم دنیا کو چھوڑ کر اللہ کی طرف چلے جائیں؟
  10. کیااللہ تعالیٰ کے احکام کا تجزیہ ہوسکتا ہے اورانہیں لوگوں پر کیسے نافذ کیاجاسکتاہے؟
  11. اگربندے پھر بھی ناراض ہوں تو کیاکیاجائے؟
  12. ایک خیال آتا ہے کہ یہ باتیں جو ہم اس عمر میں سن رہے ہیں اگریہی گفتگو، محفل، ہمیں کچھ عرصہ پہلے میسر ہوجاتی تو شاید ہماری زندگی کچھ اور ہوتی۔
  13. سر یہ بھی تو ذمہ داری کا حصہ ہے کہ مجھے نتائج سے پہلے کے چھ احاس ہے۔
  14. ہم اس مشینی زندگی میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ ہمیں کسی چیز کی خبر نہیں رہتی۔ تو ایسی صورت حال سے نکلنے کے لیے کیا کریں؟ (4)

نشست 4

  1. درد دل کے واسطے پیداکیا انسان کو ورنہ اطاعت کے لیے کچھ کم نہ تھے کروبیاں کی وضاحت فرمادیں۔
  2. جن لوگوں میںدر د نہیںہے ان میں کیسے پیداہوسکتا ہے؟
  3. چشم پرنم کا آپ نے فرمایا ہے تو رونے والوں کے پاس تو کوئی بیٹھتا نہیں؟
  4. یہ کیسے پتہ چلے گا کہ کوئی واقعہ اللہ کی طرف سے آزمائش ہے یا سزا ہے؟
  5. کسی انسان کی ذات میں صفات کی پہچان کس طرح ہوسکتی ہے؟
  6. دنیا بہت تنگ کرتی ہے
  7. جب قوت برداشت جواب دے جاتی ہے تو پھر ایسا کرتے ہیں جب صبر نہیں ہوتا پھر آدمی کیا کرے؟
  8. غم اورتکلیف میں اللہ کا شکر کیسے اداکیاجاسکتا ہے؟
  9. کیا ہم صفات کے حوالے سے ذات کو پہچان سکتے ہیں؟
  10. کیادرد کی حالت میں ایسا ہوسکتا ہے کہ ہر طرف وہ ہی وہ دکھائی دے، ایسے میں درد والا کیاکرے؟ اور ہمارے لیے کوئی واضح راستہ بتا دیں (5)

نشست 5

  1. آج کل دین کے بارے میں طرح طرہ کی کئی کنفیوژ کرنے والی باتیں ہیں، پھر ہم کیا کریں؟
  2. وجد کیاچیز ہوتی ہے؟
  3. وجد اوروجدان میں کیافرق ہے؟
  4. کیا وجد ان کو علم کی طرح پھیلایا جاسکتا ہے؟
  5. جتنے بھی اولیاء اللہ ہیں ان کا ایک خاص رنگ ہوتا ہے تو ہم کیا کریں؟
  6. یہ جو بزرگوں کی تعلیمات ہیں یہ اسلام اور ایمان کی تبلیغ کے لیے ہیں۔
  7. بہت کوشش کے باوجود اب تک ہمارے باطن کی اصلاح نہیں ہورہی، اس کے لیے کیا کریں؟
  8. ہم اپنے معاشرے میں لوگوں کو اسلام سے کم وابستہ دیکھتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے اور کیا بنے گا؟ (6)

نشست 6

  1. آپ یہ فرماتے ہیں کہ لوگ بیمار کی طرف توجہ نہیں کرتے بلکہ نماز کا درس دیتے ہیں۔ کی آ پ یہ بات تاویل سے بتاتے ہیں؟ تاویل کیا ہے اوراس کی کیا حدود ہونی چاہییں؟
  2. کیاتاویل کا کوئی ایسا معیار اورپیمانہ ہے کہ انسان اس سے آگے نہ بڑھے۔
  3. میں ایک چھپا ہوا خزانہ تھااور میں نے چاہا کہ اپنے آپ کااظہار کروں، یہ حدیث پاک ہے یا کسی بزرگ کا قول ہے؟
  4. کیا یہ کسی بزرگ کا کلام ہے کیونکہ یہ کہتے ہیں کہ یہ سلطان العارفین سلطان باہوؒ کے کلام میں موجود ہے۔
  5. سر ابھی آپ نے حضرت علی ؓ کا ایک فرمان سنایاہے کہ جس نے اپنے آپ کو پہچان لیا اس نے اپنے رب کو پہچان لیا، تو یہ پہچان کیا ہے؟

ان سوالات کے جوابات گفتگو 10 میں پڑھیے۔

View full details